۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
1

حوزہ/ ایک امریکی اخبار کے ساتھ انٹرویو میں امریکی حکام نے اعتراف کیا کہ غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کی مکمل فتح ناممکن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کی جنگ میں فتح کے بارے میں صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دعووں اور مبالغہ آرائیوں کے باوجود امریکی حکام ایسا ماننا ہے کہ یہ دعوے حقیقت سے کہیں دور ہیں اور غزہ کی جنگ میں صیہونی حکومت کی مکمل فتح ناممکن ہے ۔

پولیٹیکو"Paltico" نامی ویب سائٹ نے بدھ کی صبح امریکی حکام کے حوالے سے لکھا: "ہم اس رائے اور اس نظریے سے متفق ہیں کہ اسرائیل کا غزہ جنگ میں مکمل فتح حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔

ان امریکی اہلکاروں نے کہ جنہوں نے اپنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پولیٹیکو نامی اس امریکی نیوز میگزین کو بتایا: غزہ میں اسرائیل کی موجودہ کارروائی نے حماس کی تحریک کو مزید قوت اور طاقت بخشی ہے۔

گزشتہ رات، ایک امریکی اہلکار نے اسرائیل ٹائمز کی ویب سائٹ کو بتایا: "واشنگٹن کا مقصد صرف اتنا ہے کہ حماس کی 7 اکتوبر کی کارروائی کی طرح دوبارہ حملہ کرنے کی صلاحیت کو محدود کرنا ہے، حما س کو ختم نہیں کیا جا سکتا اور حماس جنگ کے خاتمے کے بعد کسی نہ کسی طرح غزہ میں ہی رہے گی۔

اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے اگلے دن کے بارے میں بات کرنے سے پہلے ہمیں پہلے حماس کو پوری طرح ختم کرنا پڑے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .